counter easy hit

قانون کی جلد بازیاں ایک خاندان اور منتخب وزیراعظم کیلئے تھیں: مریم نواز

اسلام آباد: کچھ لوگوں پر غداری کے مقدمات ہیں، لیکن وہ کمر درد کا بہانہ بنا کر ملک سے چلے گئے، ایسی چیزوں کے جواب بھی دے رہے ہیں، جو ہمیں نہیں دینے چاہیں: میڈیا سے گفتگو

The hurries of the law were for one family and elected prime minister: Maryam Nawazمریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کیا سارے قوانین نواز شریف کے لیے ہیں، ہم اپنے حصے کا جواب دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کمر درد کا بہانہ کر کے چھپ جانا وی آئی پی احتساب ہے، جمہوریت پر بات کرنے کو غداری کہا جاتا ہے، نا انصافی پر بات کریں تو توہین عدالت کا الزام لگتا ہے۔ مریم نواز نے کہا جے آئی ٹی بھی برطانیہ سے خالی ہاتھ آئی تھی، ہمارے خلاف ثبوت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل بات آپ کو معلوم ہے، میں اور آپ اتنے سادہ نہیں، پہلے نا اہل کیا گیا، اب کارروائی ہو رہی ہے، ناانصافی کی جائے گی تو سوال تو اٹھے گا۔ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے کہا اختلافات کی باتیں میڈیا پر چل رہی ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن میں آج عمران خان کی گردن سے مشرف کا سریا نکلے گا، انصاف نوازشریف کا حق ہے۔ انہوں نے کہا ناانصافیوں کی وجہ سے ہمارے لہجے میں تلخی آئی، نا انصافی ختم ہوگی تو لہجے شائستہ ہوجائیں گے۔