counter easy hit

‘شرجیل میمن کی گرفتاری نیب پر بہت بڑا داغ، قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے’

اسلام آباد: کچھ اداروں میں لاڑکانہ اور لاہور کی سوچ ہے، اس سوچ سے باہر نکلنا پڑے گا، جن کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ان کو ایک گهنٹے میں ضمانت مل گئی: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Sharijeel Memon's arrest is a big stain on NAB, law should be equal for all'اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا نیب قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئے، شرجیل میمن کی گرفتاری نیب پر بہت بڑا داغ ہے، اس سے نیب کی بدنامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کچھ اداروں میں لاڑکانہ اور لاہور کی سوچ ہے، اس سوچ سے باہر نکلنا پڑے گا، جن کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ان کو ایک گهنٹے میں ضمانت مل گئی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا عمران خان کے پاس گالی دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں، عمران خان اس طرح کی باتیں کرکے میڈیا کو متوجہ کرنا چاہتا ہے، پارٹیوں میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا آئین میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، ایسا اقدام ماورائے آئین ہو گا، جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا خطے میں امن و سلامتی کے لیے امریکہ کو کردار ادا کرنا چاہیے اور اپنی خارجہ پالیسی کا از سر نو جائزہ لینا چاہیئے۔