yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت شروع

Web Editor May 21, 2018 1 min read
The hearing of contempt court case against Talal Chaudhary
Share this:

اسلام آباد:  وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے جبکہ طلال چوہدری نے ایک بار پھر عدالت سے درگزر کرنے کی استدعاکی ہے۔

The hearing of contempt court case against Talal Chaudharyتفصیلات کے مطابق جسٹس گلزا ر احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کررہا ہے،اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں موجود ہیں، طلال چوہدری نے ایک بار پھر عدالت سے معاملہ درگزر کرنے کی استدعا کی ہے۔

چودہ مئی کو ہونے والی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس میں دو ہفتے مہلت کی استدعا مسترد کردی تھی۔

دوران سماعت جسٹس گلزار نے طلال چوہدری سے استفسار کیا تھا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں،جس پر طلال چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ میرے وکیل کیس کے سلسلے میں کوئٹہ گئے ہیں،وزیر مملکت برائے داخلہ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ کیس میں دو ہفتے کی مہلت دی جائے، جسے عدالت عظمیٰ نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اکیس مئی کو وکیل کو لے کر آئیں پھروقت نہیں دیا جائے گا۔
اس سے قبل جسٹس اعجاز افضل کی ریٹائرمنٹ کے بعد طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کا سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہوگیاتھا، جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے بارہ مئی کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا تھا،جسٹس سردار طارق اورجسٹس فیصل عرب بینچ کا حصہ بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ سات مئی کو سپریم کورٹ میں طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہواتھا، جس کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی تھی جبکہ طلال چوہدری نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ،جس پر جسٹس اعجاز افضل نے یقین دہانی کرا ئی آپ کو اپنی صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے، وزیر داخلہ پر حملہ صرف ایک سیاسی جماعت کے قائد پر حملہ ہے ؟ انہوں نے کہا ایسے واقعات سے ملک کا عالمی سطح پر غلط تاثر جاتا ہے، پاکستان کو ناکام کرنے کا پلان کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا ہم نے ٹھان لی ہے پاکستان میں انتہاپسندی نہیں رہنے دیں گے، کراچی میں جماعت اسلامی کو شکست کیلئے ایم کیو ایم بنائی گئی، لیکن وہی ایم کیوایم پاکستان کو توڑنے کی بات کرتی رہی۔ انہوں نے کہا ہم نے کسی پرالزام لگا کر کارکنوں کو کوئی پیغام نہیں دیا، ہم اس بلٹ کا مقابلہ بیلٹ سے کریں گے۔
اس سے قبل چار مئی کو ہونے والی سماعت وکیل صفائی کامران مرتضیٰ کی استدعا پر ملتوی کی گئی تھی، ملزم کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اپنایا تھا کہ انہوں نے اس نقطے کا فیصلہ کرنا ہے کہ ملزم کا بیان حلف پر کروانا ہے یا نہیں، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت کو چودہ مئی تک ملتوی کیاجائے،جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا  کہ حلف پر بیان نہ دینے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑت

یاد رہے کہ پندرہ مارچ کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کی تھی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران طلال چوہدری کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت فرد جرم عائد کرنے سے پہلے ان کی بات سنے، عدالتی فیصلوں کو دیکھ کرشاید ہمارا کیس بہترہوجائے، کیونکہ سپریم کورٹ کے بہت سے ایسے فیصلے موجود ہیں جس میں عدالت نے تحمل کا مظاہرہ کیا جن کا حوالہ دینا ہے۔
جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیئے کہ آپ حوالہ دے دیجئے گا لیکن بعد میں، آج ہم نے آپ پر چارج فریم کرنا ہے، کیس میں پہلے ہی بہت وقت گزر چکا ہے، موخر نہیں کرنا چاہتے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کیس میں انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں آپ کی شان میں گستاخی کا معاملہ ہے جس پر جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ یہ کسی فرد کی شان کا معاملہ نہیں ادارے کا معاملہ ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کا کیس خراب ہو رہا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Why did Trump write his wife's name wrong?
Previous Post ٹرمپ نے اپنی بیوی کا نام غلط کیوں لکھا؟
Next Post دپیکا پڈوکون نئی فلمیں سائن کیوں نہیں کررہی؟
Why does not Deepika Padukone sign new movies?

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.