counter easy hit

خیبرپختونخوا حکومت بجٹ پیش نہیں کرے گی

خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بجٹ پیش نہیں کرے گی، بجٹ بنانا اگلی حکومت کا حق ہے۔

پرویز خٹک اور شوکت یوسف زئی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر وہ میڈیا سے بات چیت کررہے The government will not offer the budget for Khyber Pakhtunkhwaتھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک کسی اور کا بجٹ بنانا پری پول رگنگ ہے ،ادارو ں کے خلاف بیان ناقابل برداشت ہے ۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا ہیلی کاپٹر ضرورت کے مطابق کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے،پی ٹی وی حملے میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن ملوث نہیں تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ دنیا کی تاریخ میں اتنی تیز میٹرو کہیں نہیں بنتی جتنی کے پی کے میں بن رہی ہے۔