تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ویسٹرن ڈرامہ تھرلر فلم ’’برمسٹون ‘‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

The first thrilling trailer of the Movie “Brimstone” Realeased
مارٹن کولہوون کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیٹی اور خاندان کو مشکلات سے بچانے کیلئے لڑتی دکھائی دیتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں ڈکوٹا فیننگ،گائے پیئرس،کِٹ ہیرنگٹن،کیریس وین اور ایمیلیا جونز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ایلس وینڈیورسٹ کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔








