counter easy hit

خواتین کیلیے گلابی موٹر سائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی

لاہور: ویمن آن ویل پروگرام کے تحت خواتین کے لئے گلابی موٹر سائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی۔

The first shipment of pink bikes for women reached Lahoreچیف منسٹر اسٹریٹجک اینڈریفارمز یونٹ کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے 3 ہزارموٹرسائیکلیں تقسیم کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں اتوار13 مئی کو 700 خواتین کو گلابی موٹر سائیکلیں دی جائیں گی، ہنڈا کمپنی سے خصوصی طور پر تیار کروائی گئیں گلابی موٹرسائیکلوں کی پہلی کھیپ لاہور پہنچا دی گئی ہے۔

پنجاب اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 700 خواتین میں موٹر سائیکلیں تقسیم کی جارہی ہیں تاہم 13 مئی کو 300 خواتین کوموٹر سائیکلیں دی جائیں گی، اسی طرح دوسرے مرحلے میں ایک ہزار جب کہ تیسرے اورآخری مرحلے میں 1300 خواتین کو موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔

سلمان صوفی نے بتایا کہ اس مقصد کےلئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے صوبائی ترقیاتی فورم نے خواتین کو موٹر سائیکلیں دینے کیلئے 80 ملین روپے فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس قدم سے جہاں ورکنگ خواتین کو سفری سہولیات میسر ہونگی وہیں پر عدم تحفظ کا شکار خواتین کی مشکلات میں بھی کمی واقع ہو گی جب کہ ان کی خود انحصاری و تحفظ میں بھی اضافہ ہوگا۔