counter easy hit

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ رُک سکا

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، دوسری جانب سورج بھی آگ برسا رہا ہے لیکن کراچی میں اعلانی اور غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، مختلف علاقوں میں 14سے زائد گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، کے الیکٹرک کے بن قاسم پاورپلانٹ کے یونٹ کی تکنیکی خرابی آٹھ دن بعد بھی دور نہیں کی جاسکی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلان کردہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 گھنٹے کی Could not stop load shedding in Karachiلوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا۔

کے الیکٹرک ترجمان نے تین روز میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال معمول پر لانے کا دعویٰ کیا تھا جو وفا نہ ہوسکا، بن قاسم پاورپلانٹ کے یونٹ کی تکنیکی خرابی 8 دن بعد بھی دور نہ کی جاسکی، پاور پلانٹ کے یونٹ کی خرابی کے سبب کے الیکٹرک کو 600 سے 700 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کہتے ہیں کہ ٹربائن کے ایک بڑے پرزے کی خرابی کے باعث بن قاسم کا ایک یونٹ متاثر ہوا ہے، متاثرہ پرزہ بیرون ملک سے منگوایا ہے ، یونٹ کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، صورتحال کی مکمل بحالی میں 3 سے 4 روز مزید درکار ہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق شہر کے صنعتی علاقے اور واٹر بورڈ کے بڑے پمپنگ اسٹیشنز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، جبکہ کہیں بھی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔

کراچی کے علاقوں لیاقت آباد، ملیر، اورنگی ٹاؤن، لائنزایریا، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل بندش جاری ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی ایک سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔