counter easy hit

انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن سکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔

Sri Lanka's security delegation reached Lahore to review the arrangementsوفد لاہور میں سری لنکا کے خلاف میچ کی سکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔ سکیورٹی وفد اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا جس کے بعد وفد انتظامات سے متعلق رپورٹ سری لنکن بورڈ کو بھیجے گا۔ اس سے قبل میچ کے لیے وزارت داخلہ پہلے ہی کلیرنس دے چکی ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کو صدر مملکت کے برابر پروٹوکول دیا جائے گا۔