yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بھارت میں عام انتخابات کا آخری مرحلہ شروع

Web Editor May 6, 2019 1 min read
The final phase of general election in India begins
Share this:

ممبئی: بی جے پی نے 2014 کے انتخابات میں مودی کی مقبولیت کی لہر میں اتر پردیش اور شمالی انڈیا کی چند سیٹوں کو چھوڑ کر باقی سبھی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ انڈیا کے پارلیمانی انتخابات کے پانچویں دور کی پولنگ شروع ہوچکی ہے۔ اس مرحلے میں سات ریاستوں کی 51 نشستوں کے لیے پولنگ ہورہی ہے۔ ان میں اتر پردیش کا لکھنؤ حلقہ بھی شامل ہے جہاں سے بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ امیدوار ہیں۔ان کا مقابلہ کانگریس کے ایک سادھو آچاریہ پرمود کرشنم جبکہ بی ایس پی اور سماج وادھی پارٹی کی متحدہ امیدوار پونم سنہا سے ہے۔ پونم فلم اداکار شتروگھن سنہا کی اہلیہ ہیں۔ پونم کا تعلق ممبئی سے ہے اور وہ حال ہی میں سیاست میں آئیں ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ مودی حکومت نے ملک کی جمہوریت کو آمریت میں بدل دیا ہے، ‘یہ بہت خطرناک صورتحال ہے اگر پانچ برس کے لیے اقتدار دوبارہ ان کے ہاتھ میں چلا گیا تو ملک بالکل ہی ختم ہو جائے گا۔’بی جے پی کے رہنما راج ناتھ سنگھ پورے ملک میں عوام کو یہ باور کراتے رہے ہیں کہ مودی حکومت کے تحت ملک انتہائی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ‘اگر مودی کی حکومت دوبارہ اقتدار میں آئی تو آئندہ پندرہ برس میں انڈیا امریکہ اور چین کے بعد دنیا کی تیسری سب سے بڑی طاقت ہوگا۔

’کانگریس کے آچاریہ پرمود کرشنم کہتے ہیں کہ انتخاب یہ طے کرے گا کہ نفرت اور محبت کے درمیان جیت کس کی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے جمہوریت میں عوام کے اعتبار کو چوٹ پہنچائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘یہ انتخاب یہ فیصلہ کرے گا کہ عوام جھوٹ کے ساتھ ہیں کہ سچ کے ساتھ، نفرت کے ساتھ کھڑے ہیں کہ محبت کے ساتھ ہیں، فرقہ پرست طاقتوں کے ساتھ ہیں کہ ان رہنماؤں کے ساتھ جو مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام میں یقین رکھتے ہیں۔اتر پردیش سیاسی اعتبار سے انڈیا کی سب سے اہم ریاست ہے۔ بی جے پی نے 2014 کے انتخابات میں مودی کی مقبولیت کی لہر میں اتر پردیش اور شمالی انڈیا کی چند سیٹوں کو چھوڑ کر باقی سبھی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔معروف تجزیہ کار اور ہندوستان ٹائمز کی مدیر سنیتا ایرن کا کہنا ہے کہ بی جے پی پہلے ہی سب سے اوپر تک پہنچ چکی ہے اور اب اسے نیچے ہی آنا ہے۔بی جے پی اور اس کے محاذ این ڈی اے کو اکثریت نہ ملنے کی صورت میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا مودی کے لیے مشکل ہو گا’جب بی جے پی نیچے جا رہی ہے تو یہ دیکھنا ہوگا کہ اتر پردیش اور شمال کی ریاستوں میں اسے جتنی نشستوں کا نقصان ہوگا اس کا ازالہ وہ ملک کی کن ریاستوں سے کرسکتی ہے؟ وہ کہيں نظر نہیں آرہا ہے۔ یہ صورتحال بی جے پی کے لیے پریشان کن ہے۔ بی جے پی اور اس کے محاذ این ڈی اے کو اکثریت نہ ملنے کی صورت میں اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا مودی کے لیے مشکل ہوگا۔ ’سنیتا کہتی ہیں ’نریندر مودی بہت انفرادی اور جارحانہ قسم کے رہنما ہیں۔ وہ اقلیت میں رہ کر اتحاد کو ساتھ نہیں لا پائیں گے۔ اتحادی جماعتیں مودی کی جگہ بی جے پی کے کسی اور متفقہ رہنما پر زوردیں گی۔
دوسری جانب کانگریس بھی بظاہر اس حالت میں نظر نہیں آتی کہ وہ انفرادی طور پر تو دور کی بات، اپنے سیاسی اتحادی یو پی اے کے ساتھ بھی اکثریت حاصل کرنے کے قریب ہو۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ راہل گاندھی تب ہی وزیر اعظم بنیں گے جب کانگریس کی اپنی اکثریت ہو۔ اگر ان کی سیٹیں کم ہوئیں تو وہ ممکنہ طور پرحزب اختلاف کی جماعتوں کے کسی رہنما کی حمایت کا اعلان کر سکتے ہیں۔ سنیتا ایرن کا کہنا ہے کہ ملک کی اگلی حکومت میں علاقائی جماعتوں کا کلیدی کردار ہو گا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ راہل گاندھی تب ہی وزیر اعظم بنیں گے جب کانگریس کی اپنی اکثریت ہے۔ان کے خیال میں ’سنہ 2019 کے انتخاب میں کئی نئی باتیں ہونے والی ہیں۔ ملک ایک نیا وزیر اعظم دیکھ سکتا ہے جس کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ راہل کا کیا کردار رہے گا؟ ان کی سیاسی پختگی کا بھی اندازہ ہو سکے گا اور علا‍قائی جماعتیں فیصلہ کن کردار ادا کریں گی۔‘کہاوت ہے کہ دلی کے اقتدار کا راستہ اتر پردیش سے ہو کر گزرتا ہے۔ گذشتہ انتخاب میں اتر پردیش کی 80 میں سے 71 نشستیں جیت کر بی جے پی اقتدار میں آئی تھی۔ لیکن اس بار انتخاب کی صورت بدلی ہوئی ہے۔ریاست کی دو بڑی علاقائی جماعتیں سماج وادھی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی عشروں کے بعد متحد ہو کر انتخاب لڑ رہی ہیں۔ اگر وہ گزشتہ انتخاب کا نتیجہ پلٹنے میں کامیاب ہوتی ہیں تو دوبارہ اقتدار میں آنے کا بی جے پی کا راستہ انتہائی دشوار گزار ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The demands of PTM are quite accurate
Previous Post پی ٹی ایم کے مطالبات بڑی حد تک درست
Next Post قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث اس کے بھائی عارف کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا
Qandeel Baloch brother Arif was arrested from Saudi Arabia who was involved in the murder case

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.