yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج ہوگا

Web Editor October 23, 2017 1 min read
The final match of the One-Day series between Pakistan and Sri Lanka will be today
Share this:

شارجہ: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے پیر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

The final match of the One-Day series between Pakistan and Sri Lanka will be todayسری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 4-0 کی برتری کے بعد اب پاکستان ٹیم کی نگاہیں کلین سوئپ پر مرکوز ہوچکی ہیں، کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے شروع ہونے والا سفر برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، اگرچہ گرین شرٹس کو ایک روزہ سیریز میں فرنٹ لائن بولرمحمد عامرکی خدمات میسر نہیں تھیں، اس کے باوجود کپتان سرفرازاحمد نے بولنگ کو دنیا کا بہترین اٹیک قرار دیا۔ شاداب خان اورحسن علی نے اس سیریزمیں مہمان سائیڈ پر خوب حملے کیے ہیں، بیٹنگ میں بابر اعظم اور امام الحق کے ساتھ مڈل آرڈر میں شعیب ملک کی موجودگی نے استحکام بخشا ہے جبکہ لوئرآرڈرمیں بھی شاداب نے مشکل وقت پر اپنی بیٹنگ کا جلوہ دکھایا ہے، سیریزمیں واضح برتری کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ عثمان خان کو ایک موقع اور دے سکتی ہے جنھوں نے جمعے کو ڈیبیو پر38 رنزکے عوض ایک وکٹ لی تھی،کپتان سرفراز احمد بھی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

دوسری جانب سری لنکا کوسال میں تیسری وائٹ واش کی خفت کا سامنا ہے، وہ فروری میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور ستمبر میں بھارت سے پانچواں میچ بھی جیتنے میں ناکام رہا تھا، اب تک پاکستان کے خلاف سیریز میں سری لنکن بولرز پاکستانی بیٹسمینوں کیلیے معاون ثابت ہوئے ہیں جبکہ بیٹسمین بیٹنگ کا بھولا بسرا سبق یاد کرنے کیلیے کو شاں رہے، رواں سیریز میں آئی لینڈرز نے اپنے سارے ہتھیار آزما لیے ہیں، اس لیے آخری میچ میںگذشتہ میچ کی ناکام الیون کے زیادہ تر کھلاڑیوں کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

شارجہ کی وکٹ پر کبھی کبھارہی300 سے  زائد کے مجموعے سامنے آتے ہیں مگر یہاں پر بولرز کو بھی بہت زیادہ مدد نہیں ملتی، اس لیے دونوں کو اپنے اپنے شعبے میں محنت کرنا پڑے گی، دوپہر کے بعد درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ کی رینج کے وسط میں رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ جب سے سرفراز احمد نے ون ڈے فارمیٹ میں قیادت سنبھالی ہے تب سے اس طرز میں گرین شرٹس کی پرفارمنس میں نمایاں بہتری آئی ہے، اب تک ان کی کپتانی میں کھیلے گئے 13 ون ڈے میچز میں سے پاکستان کو 11 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سری لنکا کے نئے کپتان اپل تھارنگا اس معاملے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں، انھوں نے مجموعی طور پر 15 میچز میں سری لنکا کی قیادت کی ہے جن میں سے صرف 4 میں ہی فتح کا منہ دیکھنا نصیب ہوا۔ اس کے ساتھ آئی لینڈرز کے لیے ایک اور مایوس کن بات یہ ہے کہ انھیں اس طرز میں مسلسل گیارہ ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، اگر وہ شارجہ میں آخری میچ میں بھی ہارجاتے ہیں تو ان کی ون ڈے کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ ایک درجن تک دراز ہوجائے گا، 2015 سے سری لنکا صرف پاکستان سے 10 میں سے 8 میچز میں ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Suicide attacks kill 13 people in Nigeria
Previous Post نائجیریا میں خواتین کے خودکش حملوں میں 13 افراد ہلاک
Next Post سری لنکن کرکٹ ٹیم لاہور میں کھیلنے کیلیے پرعزم
Sri Lankan cricket team full of determination to play in Lahore

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.