counter easy hit

عمران خان کے پاؤں تلے سے زمین نکل رہی ہے کیونکہ۔۔۔ معروف صحافی نے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)معروف امتیاز عالم نے کہاہے کہ اس وقت زمین عمران خان کے پاﺅں تلے سے کھسک رہی ہے کیونکہ جو وعدے پورے کئے گئے تھے پورے نہیں ہوئے ۔نجی ٹی وی کے پر وگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امتیاز عالم نے کہا کہ اس وقت زمین وزیر اعظم
عمران خان کے پاﺅں کے نیچے سے کسک رہی ہے کیونکہ جو وعدے عمران خان نے کئے تھے ان میں سے کوئی بھی پورا ہوتا نظر نہیں آرہا ، عمران خان آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں کنٹینر پر کھڑے تھے ، ان کی یوٹرن لینے کی بات ایسے ہی ہے جس گناہ کا عذر گناہ سے بھی بدتر ہوتاہے ۔ واضح رہے کہ تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ مجھے اس بات کا خطرہ ہے کہ کہیں عمران خان یوٹر ن کے بعداقتدار کیلئے جھوٹ بولنا جائز قرار نہ دے دیں۔تفصیلات کے مطابق کے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مجھے تو خطرہ ہے کہ کہیں عمران خان یوٹرن کے بعد جھوٹ کے حق میں یہ بات نہ کردیں گے اقتدار کیلئے جھوٹ بولنابھی جائز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپٹ لوگوں کے خلاف بیانیہ دیتے رہے ہیں اور اسی سانس میں ان لوگوں کو اپنے ساتھ حکومت میں شامل بھی کرلیں تو اس پر کہیں جاکر سٹاپ لگانا ہوگا دوسری صورت میں یہ سب گناہ کبیرہ میں داخل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی نظام درہم برہم ہے جس کی وجہ سے امریکہ کی جانب سے ایسے بیانات آتے ہیں۔