counter easy hit

ملتان والوں کے وارے نیارے ہو گئے: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دل خوش کر دینے والا اعلان کر دیا

ملتان(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا میرے تمام ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ ہیں اورارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے سرکٹ ہاﺅس ملتان میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے سٹی صدر اور دیگر عہدےداران نے ملاقات کی ۔
انہوں نے کہاڈیرہ غازی خان،تونسہ شریف اور بارتھی کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیاہے اورملتان کے لئے بھی جلد بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کروں گا۔میں عنقریب ملتان کا تفصیلی دورہ کروں گا۔انہوں نے کہاماضی کی حکومتوں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیا۔سابق ادوار میں اس علاقے کی ترقی پر توجہ دی جاتی تو آج یہاں محرومیاں نہ ہوتی۔انہوں نے کہاتحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے۔تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا اوریہ تبدیلی ہر صورت آئے گی۔پسماندہ ترین تحصیل کے ایم پی اے کو وزیراعلیٰ بنانا بھی ایک بہت بڑی تبدیلی ہے ۔ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے کہا آپ کے دور میں جنوبی پنجاب کا ترقی یافتہ علاقہ بنے گا۔ آپ عوامی وزیراعلیٰ ہیں اور آپ عوام کے مسائل بخوبی جانتے ہیں۔ماضی کے مقابلے میں آپ کے دور میںعوام کے مسائل کے حل کےلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں-ملاقات میں جنوبی پنجاب خصوصا ًملتان کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے منصوبوں اور عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید براں وزیر اعلی نےسرکٹ ہاﺅس ملتان میں ڈیرہ غازی خان کے قریب غازی گھاٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اورزخمی ہونے والے مسافروں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے فرداً فرداً جاںبحق افراد کے لواحقین اور زخمی افراد سے ان کی نشستوں پر جاکرمزاج پرسی کی اوران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دلاسہ بھی دیا۔وزیر اعلیٰ نے حکومت پنجاب کی طرف سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو5,5 لاکھ روپے فی کس جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو 75،75ہزار روپے مالی امداد کے چیک دئےے۔