counter easy hit

حکومت کا تمام مذہبی تہواروں پر خصوصی چھٹیاں دینے کا فیصلہ

سرگودھا (ویب ڈیسک) حکومت نے تمام مذہبی تہواروں پر خصوصی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اقلیتیں بھی شامل ہیں، ہندو برادری‘ سکھ برادری‘ مسیح برادری کو بھی ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی چھٹیاں دی جائینگی جس کیلئے حکومت نے خصوصی اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق
موجودہ حکومت نے تمام محکموں کو سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام محکمے مسیح برادری کو 25 دسمبر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ دوسری جانب سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے دیولی کے پیش نظر 7 نومبر کو ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو ہر سال کی طرح امسال بھی چھٹی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد 7 نومبر کو دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائیں گے، اس ضمن میں صوبائی حکومتوں نے سرکاری ملازمین کو تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو دیوالی کی پیش گی مبارک باد دیتے ہوئے سیکریٹری سندھ کو 7 نومبر کی سرکاری تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت جاری کی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی سرکاری محکموں میں تعینات ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو چھٹی دینے کا عندیہ دے دیا۔ ہندو بالمیکل ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر چوہدری اعتباری لعل نے حکومت کی جانب سے ملازمین کو دیوالی کی سرکاری چھٹی دینے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور وزرائے اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہندو ملازمین کو بروقت تنخواہیں اور واجبات ادا کردیں۔