counter easy hit

جس تجربے سے میں گزری اس تجربے سے دوسری دو خواتین نہیں گزریں، گلوکارہ میشا شفیع

اسلام آباد: گلوکارہ میشا شفیع نے کہاہے کہ جس تجربے سے میں گزری۔ اس تجربے سے دوسری دو خواتین نہیں گزریں۔ وہ تجربہ ان کے ساتھ نہیں ہوا جو میرے ساتھ ہوا ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے میشا شفیع نے کہا کہ فرق صرف یہ ہے کہ میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کر رہی ہوں اور جو بات دوسری دوخواتین کر رہی ہیں۔ وہ تجربہ ان کے ساتھ نہیں ہوا جو میرے ساتھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کنسرٹ کے دوران جو میرے ساتھ ہوا۔ ہو سکتا ہے وہ کسی نے دیکھا ہو اور وہ یہ بات منظر عام پر لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کنسرٹ کے بعد جو کام میں نے علی ظفر کے ساتھ مل کر کیا۔ وہ میرا آئیڈیا نہیں تھا بلکہ یہ آرگنائزر کا مطالبہ تھا اور یہ طے بھی ہوا تھا۔ اس کنسرٹ کے بعد مسیج کرنے کے حوالے سے میشا شفیع نے کہا کہ علی ظفر کو رضا کارانہ مسیج کیا یا نہیں۔ وہ دیکھنا پڑے گا۔ عورتوں کے بولنے پر یقین رکھنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد میری علی ظفر کے چھوٹے بھائی سے ملاقات ہوئی تھی لیکن علی ظفر سے میری اس محفل میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا کہ اس واقعہ کے چار ماہ بعد تک میں اس بارے میں زیادہ نہیں بول رہی تھی اور نہ ہی پلان کر رہی تھی کہ اس معاملے میں بولوں یا نہ بولوں لیکن یہ ضرور سوچ رہی تھی کہ اب میں اس قسم کی حالت میں اپنے آپ کو دوبارہ نہیں آنے دوں گی۔ معاملہ حل ہو جائے لیکن مجھے اورعلی ظفر کوساتھ کام نہ کرنا پڑے۔