counter easy hit

وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، حکومت نے ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکون کمپنی کو دیا ہے، منصوبے پر 183 ارب خرچ ہونگے۔

ڈیم صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سوات پر بنایا جائے گا، ڈیم تعمیر کے بعد 1.2 ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800 میگاواٹ بجلی بھی بنائے گا، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور کے مکینوں کوسیلابی پانی سے بھی بچائے گا۔ایک لاکھ 60ہزار ایکڑ زمین کو پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ 16ہزار ایکٹر اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایا جائے گا۔ پشاور کے شہریوں کو 30 کروڑ گیلن پینے کا بھی پانی میسر ہو گا اور اس سے 52 ارب روپے کا سالانہ فائدہ ہوگا۔