counter easy hit

یوم شہادت حضرت علی ؑ کے سلسلہ میں جلوس و تابوت رہائشگاہ ڈاکٹر قمرحسین سے برآمد ہو کر امام باگاہ قصر فاطمتہ الزہر ہؑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

the end alzhr

the end alzhr

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)یوم شہادت حضرت علی ؑ کے سلسلہ میں جلوس و تابوت رہائشگاہ ڈاکٹر قمرحسین سے برآمد ہو کر امام باگاہ قصر فاطمتہ الزہر ہؑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق یوم شہادت حضرت علی ؑ کے سلسلہ میں رہائشگاہ ڈاکٹر قمر حسین ، عدیل قمر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری انجمن جعفریہ رجسٹرڈ سٹی ننکانہ ممبر امن کمیٹی بعد از نماز مغرب مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں مولانا حسنین رضا باجوہ آف ناروال اور ذاکر اہلبیت سید شبیر حسین شاہ نے حضرت علی ؑ کی شہادت پر مفصل روشنی ڈالی اور کہا کہ لوگو یہ جنازہ ہے اسلام کے بانی کا آغاز ہو رہا ہے کربل کی کہانی کا جس کے بعد جلوس و تابوت حضرت علی ؑ برآمد ہوا اور ماتمی جلوس میں نامور نوحہ خواں عمران حیدر شمسی آف فیصل آباد نے نوحے پڑے ماتمی اور عزاداران حسین ؑ سینی کوبی کرتے رہے جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا رات 1:00بجے مرکزی امام بارگاہ قصر فاطمۃ الزہرہ ؑ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔