counter easy hit

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کا رمضان بازارننکانہ اورشاہکوٹ کا دورہ

aursahkut

aursahkut

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کا رمضان بازارننکانہ اورشاہکوٹ کا دورہ ۔حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر رمضان المبارک میں عوام الناس کو چینی،آٹا،گھی سمیت دیگر اشیاء سستے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔۔ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء عام مارکیٹ سے 10%سستی دستیاب ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے ننکانہ اور شاہکوٹ میں قائم رمضان بازار وں کے دورے کے دوران کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے سبزیوں،پھلوں کے علاوہ چکن اور مٹن کے سٹالز بھی چیک کیے اور انچارج رمضان بازاروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ چینی سمیت تمام اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور عوامی شکایات کا فوراً سدباب کریں۔ تاکہ خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔