counter easy hit

چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر کوٹلہ کی تعمیر و ترقی کیلئے لازوال خدمات سرانجام دے رہے ہیں،چوہدری اللہ یار چاڑ

 Ch Allah Yar

Ch Allah Yar

کھاریاں(ڈاکٹر محمد ارشد چوہدری)ایم این اے چوہدری عابد رضا اور ایم پی اے چوہدری شبیر کوٹلہ کی تعمیر و ترقی کیلئے لازوال خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار چوہدری اللہ یار چاڑ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہاس سے قبل عوامی نمائندوں نے کھاریاں شہر میں اس طرح سے کا م نہیں کئے،جتنی دلچسپی سے موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے کر رہے ہیں،پہلی ترجیح میں 3کروڑ روپے کے فنڈ سے ترقیاتی کام شروع کروائے ہوئے ہیں،کھاریاں شہر کو صاف پانی کیلئے نئے ٹیوب ویل لگائے جا رہے ہیں،جبکہ سوئی گیس ، پارک جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے،ہم قائدین کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے 24 گھنٹے کوشاں ہیں