counter easy hit

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر تے ہوئے نیا شیڈول جاری کردیا

The Election Commission made a change in schedule for general electionکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں پانچ روز کی توسیع کر دی گئی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 19 جون تک جاری رہے گا، پولنگ 25 جولاء کو ہی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتحابات کے لئے نیا انتحابی شیڈول جاری کردیا،شیڈول کے مطابق 11 جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں،11جون کو ہی امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل میں پانچ روز کی توسیع کردی، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 19 جون تک جاری رہے گا،کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائر کروائی جاسکتی ہیں 27 جون تک اپیلٹ ٹربیونل تمام اعتراضات پر فیصلہ دیں گی، امیدواروں کی حتمی لسٹ 28جون کو جاری ہوگی، 29تاریخ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 29 جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، 30 جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے،25جولائی کو پولنگ ہوگی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 10 سے 14 جون رکھا تھا لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق 19 جون تک کردیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 جون تک دائر ہوسکیں گی اور اپیلوں کو 27 جون تک نمٹایا جائے گا۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی اور امیدوار 29 جون تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 جون کو جاری ہوگی اور ملک بھر میں پولنگ 25 جولائی کو ہی ہوگی۔