لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل پریکٹس کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین 2 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 12 جون جب کہ دوسرا میچ 13 جون کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا، احمد شہزاد، حسین طلعت، آصف علی، محمد نواز، شاہین آفریدی اور شعیب ملک بھی قومی اسکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں۔








