yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

’’پڑھے لکھے لوگ غریبوں کو نہیں پوچھتے‘‘

Web Editor May 24, 2018 1 min read
"The educated people do not ask the poor"
Share this:

ایک آٹھ سال کا بچہ مسجد کے ایک طرف کونے میں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ بیٹھا ہاتھ اٹھا کر اللہ پاک سے نہ جانے کیا مانگ رہا تھا؟ کپڑوں میں پیوند لگا تھا مگر نہایت صاف تھے۔اس کے ننھے ننھے سے گال آنسوؤں سے بھیگ چکے تھے۔ بہت سے لوگ اس کی طرف متوجہ تھے اور وہ بالکل بے خبر اللہ پاک سے باتوں میں لگا ہوا تھا۔ جیسے ہی وہ اٹھا ایک اجنبی نے بڑھ کر اسکا ننھا سا ہاتھ پکڑا اور پوچھا اللہ پاک سے کیا مانگ رہے ہو؟ اس نے کہا کہ میرے ابو مر گئے ہیں ان کے لئے جنت میری امی ہر وقت روتی رہتی ہے اس کے لئے صبر میری بہن ماں سے کپڑے مانگتی ہے اس کے لئے رقم اجنبی نے سوال کیا کیا آب سکول جاتے ہو؟ بچے نے کہا۔ ہاں جاتا ہوں۔ اجنبی نے پوچھا کس کلاس میں پڑھتے ہو؟ نہیں انکل پڑھنے نہیں جاتا، ماں چنے بنا دیتی ہے وہ سکول کے بچوں کو فروخت کرتا ہوں۔ بہت سارے بچے مجھ سے چنے خریدتے ہیں ہمارا یہی کام دھندا ہے۔ بچے کا ایک ایک لفظ میری روح میں اتر رہا تھا۔ اس شخص نے پوچھا کہ تمہارا کوئی رشتہ دار؟ امی کہتی ہے غریب کا کوئی رشتہ دار نہیں ہوتا اور امی کبھی جھوٹ نہیں بولتی، لیکن انکل جب ہم کھانا کھا رہے ہوتے ہیں اور میں کہتا ہوں۔امی آپ بھی کھانا کھاؤ تو وہ کہتی ہیں میں نے کھا لیا ہے۔ اس وقت لگتا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ بیٹا اگر گھر کا خرچ مل جائے تو تم پڑھو گے؟ بچہ: بالکل نہیں کیونکہ تعلیم حاصل کرنے والے غریبوں سے نفرت کرتے ہیں۔ ہمیں کسی پڑھے ھوۓ نے کبھی نہیں پوچھا پاس سے گزر جاتے ہیں۔ اجنبی حیران بھی تھا اور پریشان بھی۔ پھر اس نے کہا کہ ہر روز اسی مسجد میں آتا ہوں، کبھی کسی نے نہیں پوچھا یہاں تمام آنے والے میرے والد کو جانتے تھے۔ مگر ہمیں کوئی نہیں جانتا بچہ زور زور سے رونے لگا۔ انکل جب باپ مر جاتا ہے تو سب اجنبی بن جاتے ہیں۔ میرے پاس بچے کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا۔ ایسے کتنے معصوم ہوں گے جو حسرتوں سے زخمی ہیں۔ بس ایک کوشش کیجیئے اوراپنے اردگرد ایسے ضروت مند یتیموں اور بے سہارا کو ڈھونڈئے اور ان کی مدد کیجئے۔ مدرسوں اور مسجدوں میں سیمنٹ یا اناج کی بوری دینے سے پہلے اپنے آس پاس کسی غریب کو دیکھ لیں شاید اسکو آٹے کی بوری زیادہ ضرورت ہو۔ خود میں اور معاشرے میں تبدیلی لانے کی کوشش جاری رکھیں۔ جزاک اللہ

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Ready to return to Akshay Kumar, Prasash Rawol, Sunil Shetty 'Heroes 3'
Previous Post اکشے کمار، پریش راول، سنیل شیٹی ’ہیرا پھیری 3‘ میں واپسی کیلئے تیار
Next Post ‘سعودی حکومت پرائیوٹ حج ٹورآپریٹرز میں زیادہ دلچسپی لیتی ہے‘
Saudi Arabia Pvt More Interest In Hajj Tour Operators

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.