yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

وہ عام عادتیں جو مردوں کو بانجھ پن سے بچائیں

Web Editor May 15, 2018 1 min read
The common habits that save men from the burden
Share this:

شادی کے بعد بچوں کا نہ ہونا میاں بیوی کے تعلق میں دوری لانے کا باعث بھی بن سکتا ہے اور آج کے عہد میں بانجھ پن کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر مردوں کو اس مسئلے کا سامنا زیادہ ہورہا ہے۔

مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور ان میں اکثر عام سی عادتوں کا ہاتھ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

تاہم آپ اس سے بچنے کے لیے چند عادتوں کو اپنا سکتے ہیں جو اس موذی عارضے کو دور رکھنے میں مدد دیتی ہیں

صحت مند جسمانی وزن بانجھ پن کا خطرہ کم کرتا ہے، ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ جسمانی وزن کے حامل مردوں میں اسپرم کاﺅنٹ صحت مند افراد کے مقابلے میں 11 سے 42 فیصد تک کم ہوتا ہے، جس سے بانجھ پن کا خطرہ بڑھتا ہے۔

یہ عادت صرف پھیپھڑوں کو ہی متاثر نہیں کرتی بلکہ بانجھ پن کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے۔ کلیولینڈ کلینک کی ایک تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی اسپرم کاﺅنٹ اور صحت کو متاثر کرتی ہے، تاہم اس لت کو ترک کرکے بہت جلد اس نقصان کی تلافی ممکن ہوتی ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو مرد 6 گھنٹے سے کم یا 9 گھنٹے سے زیادہ سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں بانجھ پن کا امکان بھی 42 فیصد ان افراد سے زیادہ ہوتا ہے جو ہر رات 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لیتے ہیں۔ محققین کا ماننا تھا کہ ہارمونز اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کے لیے نیند ضروری ہوتی ہے

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جو مرد 300 ملی گرام کیفین (سوڈا، انرجی ڈرنکس یا گرم مشروبات) کی شکل میں استعمال کرتے ہیں، ان میں بانجھ پن کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے، تاہم محققین نے اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

پھلوں اور سبزیوں پر مشتمل غذا کا زیادہ استعمال جسم کو مناسب مقدار میں وٹامنز اور منرلز ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ بانجھ پن کے خطرے سے بھی تحفظ دیتا ہے۔ اسپین میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ پھلوں اور سبزیوں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس مردوں کو بانجھ پن کے خطرے سے تحفظ فراہم کرتے ہ

ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ صحت مند نوجوان اگر ہفتہ بھر میں 20 گھنٹے ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھ کر گزاریں تو ان میں اسپرم کاﺅنٹ کم ہوتا ہے جو وقت کے ساتھ بانجھ پن کا خطرہ بڑھاتا ہے، تو اس سے بچنے کے لیے جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنا عادت بنالیں

ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول بھی بانجھ پن کا باعث بن سکتے ہیں، بفالو یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ہائی کولیسٹرول کے شکار افراد کے لیے والدین بننا کافی مشکل ہوتا ہے۔

کم چربی والی دودھ سے بنی مصنوعات اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ہارورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک رپورٹ میں دریافت کیا گیا کہ جو مرد کم چربی والی ڈیری مصنوعات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں بانجھ پن کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

ذہنی تناﺅ بھی بانجھ پن کا باعث بنتا ہے جس کی ممکنہ وجہ کورٹیسول نامی ہارمون کی مقدار کا بڑھنا ہے، تاہم سائنسدان اس حوالے سے یہ کہنے سے قاصر ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جن مردوں کو ذہنی تناﺅ کا سامنا زیادہ ہوتا ہے، ان میں بانجھ پن کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Turkish President criticizes criticism with German players
Previous Post ترک صدر کی جرمن کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر پر تنقید
Next Post ووٹ کی عزت کے دعویدار خود ووٹ کی عزت بھول گئے
Claimed for the honor of the vote forgotten the honor of the vote himself

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.