counter easy hit

ٹورنٹو میں رنگا رنگ لائٹ فیسٹیول کا آغاز

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں رنگا رنگ دوسرے سالانہ لائٹ فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ہے۔

The Colorful Light Festival begins in Torontoروشنیوں سے بھرپور اس میلے کے دوران رات ہوتے ہی شہر کی بلند و بالا شاہکار عمارتیں رنگا رنگ لائٹوں سے جگمگا اُٹھتی ہیں۔ اس لائٹ فیسٹیول کیلئے شہر کی متعدد عمارتوں ،اسکوائرز،برجز اور یادگاروں کو لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ انداز میں نمایاں کیا گیا ہے جبکہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے شاہکار بھی سڑکوں پر رکھے گئے ہیں۔

فیسٹیول کے دوران بڑی تعداد میں عوام شرکت کرکے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔19جنوری سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ میلا04مارچ تک جاری رہیگا۔