counter easy hit

ملائیشیا میں سالانہ پیٹ شو کا انعقاد

ملائیشیا کے شہر پتراجایا میں سالانہ نیشنل پیٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔

Holding Annual pet show in Malaysia’پال آف 2018 نامی اس پیٹ شو کے لیے پالتو کتوں اور بلیوں سے لےکر الوؤں،خرگوش اورمرغیوں سمیت سینکڑوں جانوروں اور پرندوں نے اپنے مالکان کے ہمراہ مقامی ایکسپوسینٹر کا ُرخ کیا۔ اس موقع پر بلیوں کے مقابلہِ حسن کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والی بلیوں نے حصہ لیا۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس پیٹ شو میں سینکڑوں پالتو جانوروں نے یہاں آنے والے ہزاروں افراد کو محظوظ کیا، جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔