counter easy hit

ملک سے بھاگنے والوں کا انجام

ممبئی: پاک بھارت کشیدگی پر سوشل میڈیا صارفین بھی کافی متحرک نظر آئے۔ ایک طرف جہاں پاکستان اور بھارت کے عوام امن کو فروغ دینے میں مصروف تھے وہیں کچھ بھارتی آرٹسٹس کی جانب سے ایسے ٹویٹس بھی سامنے آئے جنہوں نے پاک بھارت کشیدگی کو مزید ہوا دینے کی کوشش کی۔

ایسے میں عدنان سمیع کا بھی پاکستان مخالف ٹویٹ آیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے عدنان سمیع کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے حوالے سے ایک الگ ہی ٹرینڈ بن گیا جس میں انہیں بھارت میں پاکستان کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا جانے لگا۔ عدنان سمیع نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی فضائیہ کی پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کے باوجود بھارت فضائیہ کو شاباش دی اور کہا کہ نریندر مودی کی قوم کی طاقت آپ کے ساتھ ہے اور ساتھ ہی بھارتی فضائیہ کے لیے بھی عقیدت کا اظہار کیا۔ جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے کہا کہ شاباش عدنان! بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری ایسے ہی دکھاتے رہیں اور پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کو پوری طرح اپ ڈیٹ کرتے رہیں، آپ پاکستان کے اصل ہیرو، اصل شیر ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ فائٹر پائلٹ ارشد سمیع کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا آئی ایس آئی کے لیے انڈر کور کام کرے۔ عدنان سمیع آئی ایس آئی کو بھارت اور کشمیر میں ہائی پروفائل ٹارگٹس سے متعلق آگاہ کررہے ہیں۔ اللہ آپ کی زندگی لمبی کرے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ جانی بس ایسے ہی انڈیا میں رہ کر جاسوسی کرتا رہ، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، ساتھ ہی ڈی جی آئی ایس پی آر کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سر عدنان کو پاک فوج کا ایجنٹ ہونے پر ایوارڈ وغیرہ دیں۔ ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ایسے ٹویٹس نہ کیا کرو، بھارتیوں کو شک ہو جائے گا کہ تم پاکستان کے ایجنٹ ہو۔ لیکن ہم پھر بھی تم سے پیار کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عدنان سمیع کی ایک تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس پر تحریر ہے کہ ہم پاکستان کے انٹیلی جنس افسر عدنان سمیع کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں، جنہوں نے پاکستان پر حملہ کرنے والے بھارتی پائلٹس سے متعلق مسلسل پاکستان کو آگاہ رکھا۔ پاکستان قوم آپ کی مقروض ہے۔ اس پر بھی ٹویٹر صارفین نے تبصرے کرنا شروع کردیے اور کہا کہ عدنان سمیع اب تک کے بہترین ایجنٹ ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ ہم اپنے ایجنٹ عدنان سمیع کی بہت عزت کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایسی معلومات دیں جو بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیاروں کی تباہی کا باعث بنیں۔ تمام پاکستانی اس ہیرو کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ پاک آرمی نے لیفٹننٹ کرنل عدنان سمیع کو پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کی بھرپور مدد کرنے اور خفیہ معلومات فراہم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے مبارک ہو #سر پاک آرمی  نے لیفٹننٹ کرنل عدنان سمیع کو #پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کی بھرپور مدد کرنے اور خفیہ معلومات فراہم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوے کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے مبارک ہو سر ایک صارف نے لکھا کہ تاریخ میں بہت سے ایجنٹس رہے ہیں لیکن عدنان سمیع جیسی مثال کہیں نہیں ملتی، عدنان سمیع کو بھارت میں رہتے اتنا عرصہ گزر گیا ہے اور انہوں نے کسی کو شک تک نہیں ہونے دیا کہ وہ پاکستان کے ایجنٹ ہیں۔

پاکستانی کالم نگار علی سلمان نے سب کو خاموش کرواتے ہوئے کہا کہ سب کو اس بات کا علم ہے کہ عدنان سمیع کے والد پاک فضائیہ کے پائلٹ تھے، تم سب لوگ انڈر کور رہنے والے عدنان سمیع کا بھانڈا کیوں پھوڑ رہے ہو، وہ ایک بہترین کام کررہے ہیں ان کے لیے مسائل پیدا نہ کرو۔ ایک صارف نے تو حد ہی کر دی اور کہاکہ میرے خیال میں لوگوں نے عدنان سمیع کا کچھ زیادہ ہی مذاق بنا دیا ہے۔ ہم بھارت کو جانتے ہیں، عدنان سمیع کی زندگی خطرے میں بھی پڑ سکتی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ مجھے بطور پاکستانی بہت شرمندگی ہو رہی ہے کہ ہم ایک ایسے شخص سے، جو اتنے سالوں سے پاکستان کے لیے خفیہ طور پر بھارت میں کام کر رہا ہے، کیسا سلوک کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عدنان سمیع کو انڈر کور قرار دینے اور خفیہ ایجنٹ قرار دینے کے کئی ٹویٹس وائرل ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کافی محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ معروف گلو کار عدنان سمیع خان بھارتی شہریت ملنے کے بعد بھارتی عوام کو خوش کرنے میں لگ گئے اور ہر موقع پر پاکستان کے خلاف زہر اُگل کر بھارت کےساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہتےہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ معروف گلو کار عدنان سمیع خان بھارتی شہریت ملنے کے بعد بھارتی عوام کو خوش کرنے میں لگ گئے اور ہر موقع پر پاکستان کے خلاف زہر اُگل کر بھارت کےساتھ اپنی وفاداری ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہتےہیں۔