counter easy hit

وزیراعظم عمران خان نے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر سرکاری ہاﺅسنگ اسکیمیں بنانے سے روک دیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر سرکاری ہاﺅسنگ اسکیمیں بنانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے عمران خان نے صوبائی حکومت کو پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر سرکاری ہاوسنگ اسکیمیں نہ بنا نے کی ہدایت کردی جسکے لئے نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی گئی ہے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد رقبے کا کم استعمال عمل میں لانا ہے اور زمین پر پھیلاﺅ کی بجائے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے سے روک دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان نے صوبائی حکومت کو پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں نہ بنانے کی ہدایت کردی جبکہ رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لیے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد رقبے کا کم استعمال عمل میں لانا ہے اور زمین پر پھیلاؤ کے بجائے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو آج سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ اور تحقیقات میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ ہاؤسنگ اور ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو قانون سازی سمیت دیگر امور فوری طور پر کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔دوسری جانب سابق رکن قومی اسمبلی غلام ربّانی کھر، سابق وزیر خارجہ حنا ربّانی کھر، سابق ایم پی اے سمیرا ربّانی کھر اور ایم این اے رضا ربّانی کھر کھر فیملی پر انٹی کرپشن مظفر گڑھ میں مقدمہ نمبر 12/18 درج ہے سرکاری آفیسران کی ملی بھگت سے جعل سازی اور دھوکہ دہی کے تحت ریونیو افسران کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی زرعی اراضی واقعی موضع کھر غربی اور پتل منڈا شرقی میں جعلی انتقالات کے ذریعے حقیقی وارثان بیٹے ملک عارف سلطان کھر مرحوم بیٹے عبدالخالق کھر ہیں۔