counter easy hit

اے بی ڈی ویلیئرز 7 میچز کھیلنے کا معاہدہ پورا کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے

لاہور: اے بی ڈی ویلیئرز 7 میچز کھیلنے کا معاہدہ پورا کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے- جبکہ مزید 2 میچز کھیلنے کیلئے ان کی لاہور آمد 6 مارچ کو متوقع ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق جنوبی افریقی سٹار 9 اور 10 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔یاد رہے کہ ایک ماہ پہلے ڈی ویلیئرز نے یواے ای میں 7میچز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جو پورا ہوگیا، بعدازاں پی سی بی اور فرنچائز کے اصرار پر انھوں نے لاہور میں 2 میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔ دوسری طرف پی ایس ایل کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 176 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا، کامران 19 رنز کی اننگز کھیل کر ظفر گوہر کا شکار بنے جبکہ فلیچر کو 21 رنز پر شاداب خان کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹنا پڑا۔ امام الحق بھی 15 رنز بنانے کے بعد شاداب کا شکار بنے، عمر امین کی اننگز صرف 6 رنز تک محدود رہی اور پچھلے میچ کے ہیرو کیرن پولارڈ بھی صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی اور لیام ڈاسن کے درمیان شاندار شراکت داری قائم ہوئی جس کی بدولت پشاور میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔ ڈیرن سیمی 40 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے اور لیام ڈاسن 52 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ظفر گوہر اور شاداب خان نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے ٹاس جیت کر پہلےاسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا، رونکی دوسرے ہی اوور میں 9 رنز بنانے کے بعد ابتشام شیخ کا شکار بن گئے۔