counter easy hit

شیرنی کا اپنے نگہبان سے محبت کا خوبصورت انداز

جنوبی افریقہ کے چڑیا گھر میں موجود شیرنی اپنے نگہبان کو نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ اس پر بھر پور اعتماد کا اظہار بھی کرتی ہے

The beautiful style of lion's love with her watchmanشیرنی ویسے تو ایک خوفناک جانور ہے تاہم اس کی خطرناکی میں اس وقت اور بھی اضافہ ہوجاتا ہے جب اس کے بچے چھوٹے ہوتے ہیں اور اپنی حفاظت کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔ شیرنی اپنے ننھے ننھے بچوں کے قریب کسی دوسرے جانور یا انسان کو ہرگز نہیں آنے دیتی اور اگر کوئی بچوں کے قریب آنے کی کوشش کرے تو اس پر نہایت جارحانہ حملہ کرسکتی ہے۔

تاہم جنوبی افریقہ کے ایک چڑیا گھر میں موجود شیرنی اور اس کے نگہبان کا تعلق نہایت انوکھا اور اعتماد پر مبنی ہے۔ کیون رچرڈسن نامی یہ نگہبان اپنی نرمی اور رحمدلی کے باعث شیرنی کے دل میں اپنی جگہ بنا چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اسے باآسانی اپنے ننھے بچوں کے قریب آنے دیتی ہے۔ کیون ان بچوں کیساتھ کھیلتا ہے اور اس دوران شیرنی دور بیٹھی انہیں دیکھتی رہتی ہے۔ اسے یقین ہوتا ہے کہ یہ نگہبان اس کے بچوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔ اکثر و بیشتر کیون تھک ہار کر شیرنی کے پنجرے میں ہی سو جاتا ہے تب شیرنی کیون کو بھی ایسے ہی پیار کرتی ہے جیسے اپنے بچوں کو کرتی ہے اور اس کے بعد وہ بھی اس کے اوپر سر رکھ کر سو جاتی ہے۔