سو فٹ اونچے اس ریسٹورنٹ کو کرین کے ذریعے لٹکایا گیا ہے،ریسٹورنٹ میں ایک ٹیبل پر 22 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے

سو فٹ کی بلندی پر کھلی فضا میں کرین کے ذریعے معلق اس ریسٹورنٹ میں ایک ٹیبل کے گرد 22افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔یہاں ایک ٹیبل پر مہمانوں کی تواضع کیلئے 3 افراد پر مشتمل سٹاف ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی نے پہلی مرتبہ یورپ میں یہ طریقہ متعارف کرایا تھا اور اب امریکہ ، کینیڈا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے 40ممالک میں کسی نہ کسی طریقے سے فضا میں معلق اس طرح کے ریسٹورنٹ محدود مدت کیلئے متعارف کروائے جاتے ہیں اگر آپ بھی ہوامیں لٹک کر کھا نا کھانے کی خواہش رکھتے ہیں توآپ کیلئے بھی یہ ریسٹو رنٹ قائم کیا جا سکتا ہے۔








