counter easy hit

نیشنل ایوارڈ ملتے ہی ریٹائرڈ ہو جاؤں گا،شاہ رخ خان

 retired soon, Shah Rukh Khan

retired soon, Shah Rukh Khan

ممبئی………نئے سال پر کنگ خان نے نیا اعلان کر دیا۔شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ وہ نیشنل ایوارڈ کا انتظار کر رہے ہیں ، ایوارڈ ملتے ہی ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ بےتحاشا ایوارڈز لینے والے کنگ خان کو اب نیشنل ایوارڈ کا انتظار ہے،اپریل میں ریلیز ہونے والی فلم فین پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ انہیں پچاس سال کی عمر میں پچیس سال کے لڑکے کا کرداراداکرنے میں مشکل پیش آئی۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق دہلی سے ہے لیکن فلم میں دہلی والوں کے لہجے کی ادائیگی میں انہوں نے خاصی محنت کرنی پڑی۔