counter easy hit

بھارت نےاستادراحت فتح علی خان کو ڈی پورٹ کردیا

Fateh Ali Khan was deported to India

Fateh Ali Khan was deported to India

نئی دہلی……..بھارت نےاستادراحت فتح علی خان کو تکنیکی بنیادپر ڈیپورٹ کردیا۔حیدرآبادپہنچتےہی ائرپورٹ سےانہیں واپس ابوظہبی بھیج دیا گیا ۔بھارتی اخبارکےمطابق استاد راحت فتح علی خان اس وقت حیرت ذدہ رہ گئے جب جمعرات کوانہیں راجیوگاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اترتےہی بھارت میں داخل ہونےکی اجازت دینےسےانکارکردیاگیا۔انہیں حیدرآباد سے اماراتی پروازکےذریعے واپس ابوظہبی جانےکی ہدایت کردی گئی جس کی وجہ تکنیکی مسئلہ بتایاگیاہے۔بھارتی اخبارکےمطابق پاکستانی شہری بھارت میں حیدرآبادسےداخل نہیں ہوسکتے۔فضائی سفر کرنےکی صورت میں انہیں دلی،ممبئی، کول کتہ اورچنائی کاراستہ اپناناہوتاہے۔استادراحت فتح علی خان سال نو پر تاج فلک نماپیلس میں پرفارم کرنےکےلیےپہنچےتھےبعدمیں راحت فتح علی خان نے ابوظہبی سے دہلی پرواز کی اوروہاں سےچارٹرڈفلائٹ کےذریعے دوبارہ راجیوگاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ آئے۔