counter easy hit

امریکا میں نئے صدر کی آمد،عالمی رہنماؤں کا ردعمل

امریکا میں نئے صدر کی آمد پر عالمی رہنماؤں نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ روسی وزیراعظم نے امریکا سے تعلقات میں بہتری کے لیے ہاتھ بڑھایا تو جرمنی کے وائس چانسلر نے عالمی برادری کو مشکل وقت سے خبردار کیا۔

امریکا میں نئے صدر کی آمد پر جہاں مظاہرے ہورہے ہیں وہیں بیانات میں بھی ردِعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ روس کے وزیراعظم دمتری میدوی دوف نے کہا ان کا ملک امریکا سے تعلقات بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیارہے۔

جرمنی کے وائس چانسلر سگمر گیبریل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جرمنی اور یورپ کو مشکل وقت کے لیے تیار اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔

برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن نے پیغام میں کہاکہ ان کا ملک امریکا سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

میکسیکو کے صدر اینریک پینا نیٹو نے کہا کہ وہ مشترکہ ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ تعلقات مضبوط بنائیں گے۔

کینیڈ اکے وزیراعظم جسٹن ٹرودو نے امریکا کے پینتالیس ویں صدر بننے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے وہ ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں اور جانتے ہیں کہ مکمل تعاون کے نتائج کیا ہوںگے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website