yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بینظیر بھٹو قتل کیس میں رہا ہونے والا ملزم ایک اور مقدمے میں گرفتار

Web Editor July 12, 2018 1 min read
The accused bail in Benazir Bhutto murder case arrested in another case
Share this:

لاہور: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مقتول رہنما بینظیر بھٹو کے قتل کیس کے اہم ملزم کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ نے ملزم رفاقت حسین کو بینظیر بھٹو قتل کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد رہا کیا تھا۔

واضح رہے کہ دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ ہونے والے بم دھماکے اور فائرنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی چیئرپرسن اور 2 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والی بینظیر بھٹو کو قتل کردیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر ڈان کو بتایا کہ کچھ انتظامی معاملات کے بعد ملزم رفاقت کو لاہور کے کوٹ لکھپت جیل سے راولپنڈی کے جیل منتقل کردیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کوٹ لکھپت جیل کی انتظامیہ کو ملزم کی رہائی کا حکم 23 جون 2018 کو ملا اور بعد ازاں تحریری حکم نامے کے بعد رفاقت حسین کو رہا کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا ملزم کو اس کے بڑے بھائی نے جیل سے لیا اور جب وہ اپنی منزل کے قریب پہنچنے والے تھے تو سی ٹی ڈی راولپنڈی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر انہیں دہشت گرد حملے کے کیس میں گرفتار کرلیا۔

اہلکار نے بتایا کہ ’سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزم کو فروری 2007 میں راولپنڈی ایئرپورٹ پر ہونے والے خودکش حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا‘۔

اس کیس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں بم نصب کیا گیا تھا، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے والد نے لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں ایک درخواست دی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رفاقت حسین جیل سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بیٹے کو اگست 2017 میں بینظیر بھٹو قتل کیس میں رہا کردیا گیا تھا لیکن اسے پھر بھی پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید رکھا گیا۔

ملزم کے والد نے دعویٰ کیا تھا کہ بعد ازاں رفاقت حسین کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا، جہاں وہ پراسرار حالات میں لاپتہ ہوگیا تھا۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بینظیر بھٹو قتل کیس میں 5 ملزمان کو بری کردیا تھا جبکہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو مفرور قرار دے دیا تھا۔

اس کے علاوہ اے ٹی سی جج محمد اصغر نے اس کیس میں 2 پولیس افسران کو مجرم قرار دیا تھا جبکہ پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Zainab murder case: 'President rejected the accused Imran apology appeal'
Previous Post زینب قتل کیس: ‘صدر مملکت مجرم عمران کی معافی کی اپیل مسترد کردیں’
Next Post پولیس کو بتانا چاہتا ہوں وقت ایک جیسا نہیں رہتا، شہباز شریف
I want to tell the police the time is not the same, Shahbaz Sharif

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.