counter easy hit

نانی اماں کے چہلم میں شرکت کیلئے جانے والا 22سالہ نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہو گیا

The 22-year-old

The 22-year-old

کھاریاں(نیئر صدیقی سے) نانی اماں کے چہلم میں شرکت کیلئے جانے والا 22سالہ نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ محلہ نیا آڑہ کے رہائشی راجہ شمشیر احمد کا بیٹا احسن موٹر سائیکل پر نانی اماں کے ختم چہلم میں شرکت کیلئے سرائے عالمگیر جا رہا تھا کہ پبی فاریسٹ پارک کے سامنے جی ٹی روڈ زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سے گر پڑا اور سڑک پر رکھے تارکول کے ڈرم سے ٹکرا نے سے اس کا سر بری طرح مسخ ہو گیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔