counter easy hit

کھاریاں سپورٹس اسٹیڈیم کی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ارسال کر دی ہے

Minister Punjab

Minister Punjab

کھاریاں(نیئر صدیقی سے) کھاریاں سپورٹس اسٹیڈیم کی حتمی منظوری کیلئے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ارسال کر دی ہے۔ ایم این اے چوہدری عابد رضا اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کی خصوصی کوششوں سے تھپلہ بائپاس کھاریاں میں 106کنال رقبہ پر سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جس پر گیارہ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے اسٹیڈیم کی منظوری دے دی ہے اور بہت جلد اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا۔