counter easy hit

شاہ کوٹ کے قریب حسا س اداروں کی کاروائی کے دوران ہلاک ہونیوالے پانچوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

terrorists massacre

terrorists massacre

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )دو روز قبل ننکانہ صاحب کے علاقہ شاہ کوٹ کے قریب حسا س اداروں کی کاروائی کے دوران ہلاک ہونیوالے پانچوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں میں عبدالقدیر اور عبدالرشید کا تعلق رحیم یارخاں ، محمد جہانگیر کا تعلق تونسہ شریف ، یاسر علی کا تعلق شورکورٹ ، محمد ناصر کا تعلق راجن پور سے بتایا جاتا ہے ہلاک ہونیوالے پانچوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے حسا س اداروں کی کاروائی کے دوران ہلاک ہونیوالے پانچوں دہشت گردوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی اس موقع پر ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔