counter easy hit

ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی کو صدمہ، والدہ زبیدہ خاتون کا انتقال

Dr.-Shahab-Zafar-Azmi

Dr.-Shahab-Zafar-Azmi

پٹنہ (پریس ریلیز) معروف ناقد اور شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی کی والدہ کا کل شام تقریبا 5 بجے انتقال ہو گیا۔ وہ 65 سال کی تھیں۔ مرحومہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔ وہ مولانا عبد البر اعظمی کی اہلیہ تھیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ان کے آبائی وطن رفیع گنج میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کے انتقال پر مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اعجاز علی ارشد، پٹنہ یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہ اردو پروفیسر اسرائیل رضا، ڈاکٹر اشرف جہاں، ڈاکٹر سرور عالم ندوی، ڈاکٹر زرنگار یاسمین، محمد منہاج الدین، محمد اسلم، آصف نواز اور کامران غنی صبا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

زبیدہ خاتون کے انتقال کی وجہ سے شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی میں اس مہینہ کی 19 اور 20 مارچ کو ہونے والے کیف سمینار کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔