counter easy hit

تسلیم الہی زلفی کا پاکستان کے نامور شاعر اظہر عباس ہاشمی کی وفات پر مختصر اظہار خیال

Azhar Abbas Hashmi

Azhar Abbas Hashmi

کینیڈا (انجم بلوچستانی) ٹورنٹو بیورو کے مطابق یونیورسٹی آف کراچی گریجویٹس فورم کینیڈا کے سربراہ، مشہور شاعر و براڈکاسٹر تسلیم الہی زلفی نے پاکستان کے نامور شاعر اظہر عباس ہاشمی کی وفات پر مختصر اظہار خیال کیا ہے، جو اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے پیش خدمت ہے : ابھی ڈاکٹر شفیق علوی صاحب کی وفات پر بہنے والے آنسو خشک بھی نہ ہوئے تھے کہ اب کراچی سے،ساکنانِ شہرِ قائد عالمی مشاعرہ انتظامی کمیٹی کے روح رواں، کراچی یونیورسٹی کے ہمارے سینئر ہم سبق ساتھی اظہر عباس ہاشمی بھی چل بسے۔ ساکنانِ شہرِ قائد سالانہ عالمی مشاعروں کے انعقادی سلسلے سے قبل١٩٨٠ئ کی دھائی میں جب اظہر عباس ہاشمی مڈل ایسٹ میں کاروبار کیا کرتے تھے۔

ہم بھی جدہ میں مستقل آباد تھے۔ تو یہ ہر سال پاکستان کے ممتاز سینئر شعراء کرام کو اپنے ادارے کے خرچے پر عمرہ کروانے کے لئے لاتے تھے اور پھر اْن تمام شعراء کرام کا قیام و طعام اور اعزازی مشاعرہ بالعموم میرے غریب خانے پر ہی ہوا کرتا تھا۔ لیکن میرے بے حد اصرار کے باوجودخود انہوں نے ہمیشہ ہوٹل میں قیام کیا۔

جن شعراء کرام کو انہوں نے سعادتِ عمرہ کا موقع دیا،ان میں سے کچھ کے اسمائے گرامی اپنی یادداشت کے سہارے لکھ رہا ہوں: تابش دہلوی ،شاعر لکھنوی ، محشر بدایونی،محسن بھوپالی،صہبا اختر، دلاور فگار، راغب مرادآبادی،سرشار صدیقی، منظر ایوبی،طفیل ہوشیار پوری’ اختر لکھنوی ‘کلیم عثمانی’ مظفر وارثی’عاشق کیرانوی،قمر وارثی اور بہت سارے شامل ہیں۔

ابھی سالِ گذشتہ ٢٠١٥ئ مارچ ہی کے مہینے میں جب انہوں نے ہمیشہ کی طرح ہمیں شہرِ قائد کے سالانہ مشاعرہ میں شریک کیا’ تو ہم نے اْن کے اس وعدہ پر حامی بھری کہ وہ جلد کینیڈا کا چکرّ لگائیں گے۔لیکن ہمیں کیا معلوم تھا کہ اب کینیڈا وہ نہیں، اْن کے مرنے کی خبر آئے گی اور آئندہ ہمیںان سے ملاقات کے لئے کراچی میں اْن کے گھر نہیں ، قبرستان جانا ہوگا۔۔۔

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سوگوار : تسلیم الہی زلفی (ٹورونٹو