counter easy hit

)دہشتگردوں کا نہ تو کوئی مذہب ہے اور نہ ہی ان کے جسم میں دل ہوتا ہے،وسیم اختر مغل سپین

 Wasim Akhtar Mughal Spain

Wasim Akhtar Mughal Spain

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ +محمد رضا)دہشتگردوں کا نہ تو کوئی مذہب ہے اور نہ ہی ان کے جسم میں دل ہوتا ہے ظالموں نے سکول کے بچوں کو بھی نہ چھوڑا اور 16دسمبر کو ظلم کی نئی تاریخ رقم کی ایک سال گزرنے کے باوجود ہر دل اداس اور ہر آنکھ نم ہے ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی کاروباری شخصیت راہنما پی ٹی آئی وسیم اختر مغل سپین نے آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے حوالے سے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا خصوصی دعا حافظ اسجد علی امام جامع مسجد نور گنجہ نے کرائی ، تقریب میں توصیف مغل ، انیس مغل ، جنید طالب مغل ، ناصر زید مغل ، میاں حمزہ شفیق ، ثاقب بٹ ، چوہدری قاسم مغلیانوالی ، قدوس احمد ، مراز محمد اجمل سمیت دیگر نے شرکت کی تمام شرکاء نے اس واقع کی مذمت کی اور شرکاء نے اپیل کی کہ اس واقع کے پیچھے بے نقاب چہروں کو سامنے لایا جائے اور واقعی کا ر سزا دی جائے