counter easy hit

لبھوشن کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے :عبدالباسط

terrorism: Basit

terrorism: Basit

بھارت مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی :پاکستانی ہائی کمشنر کی میڈیا سے گفتگو
نئی دہلی (یس اُردو) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے ، پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان نہیں ۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کشمنر عبدالباسط نے ہمسایہ ملک کی دوغلی پالیسی کو بے نقاب کر دیا ، کہتے ہیں کلبھوشن کی گرفتاری سے پاکستان کے دیرینہ موقف کی تائید ہوگئی ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔ نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایوں سے پر امن تعلقات چاہتا ہے لیکن بھارت مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ دیرپا امن کے لیے کوئی شارٹ کٹ موجود نہیں ، دونوں ملکوں کو جامع اور بامعنی مذاکرات کی ضرورت ہے ۔ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقاتی ٹیم کے دورہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں ، مسائل کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرہے ، اس کو پس پشت ڈالنے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے اسلام آباد سارک سربراہ کانفرنس کومذاکرات کی بحالی کے لیے اہم قرار دے دیا