counter easy hit

کراچی :ضمنی الیکشن ، قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستیں ایم کیو ایم نے جیت لیں

Karachi: The elections,

Karachi: The elections,

کمال ملک نے 39 ہزار اور فیصل رفیق نے 11 ہزار ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ، تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں
کراچی (یس اُردو) کراچی کے ضمنی الیکشن میں قومی اور سندھ اسمبلی کی دونوں نشستوں پر ایم کیو ایم نے آسانی کے ساتھ میدان مار لیا ۔ دونوں حلقوں میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا ۔ ہارنے والے تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں ۔ کراچی میں دو نشستوں پر ضمنی انتخابات ، دونوں پر ایم کیو ایم کامیاب ، قومی اسمبلی کے حلقہ 245 میں ایم کیو ایم نے آسانی کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی ۔ متحدہ کے کمال ملک 39 ہزار 597 ووٹ لیکر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ۔ پیپلز پارٹی کے شاہد حسین 3 ہزار 116 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ پی ٹی آئی کے امجد اللہ خان کو دستبردار ہونے کے باوجود 1 ہزار 489 ووٹ مل گئے ۔ شاہد حسین سمیت ہارنے والے تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں ۔ مجموعی طور پر 45 ہزار 959 ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ ٹرن آؤٹ انتہائی کم 11 اعشاریہ دو ایک فیصد رہا ۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ 115میں ایم کیو ایم کے فیصل رفیق 11 ہزار 747ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ پیپلز پارٹی کے سعید چاولہ 1368 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ تحریک انصاف کے امیدوار کو 1100 اور مہاجر قومی موومنٹ کے امیدوار کو 1070 ووٹ ملے ۔