counter easy hit

سکھ مذہب کے ” نانک شاہی کیلنڈر” کا 548 واں سال شروع ہو نے پر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

"Nanak Shahi Calendar"

“Nanak Shahi Calendar”

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )سکھ مذہب کے ” نانک شاہی کیلنڈر” کا 548 واں سال شروع ہو نے پر گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے چیئر مین سردار شام سنگھ ،جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ،ممبر سردار بشن سنگھ ،ہیڈ گرنتھی گوردوارہ جنم استھان گیانی بلونت سنگھ سمیت سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سکھ مذہب کے نانک شاہی کیلنڈر کے مطابق نیا سال شروع ہو نے پر سکھ کمیونٹی نے گوردوارہ جنم استھان میں eeeمتھا ٹیکی ،شبد کیرتن ،اکھنڈ پاٹ ،بھوگ اور ارداس سمیت اپنی دیگر مذہبی رسومات ادا کیں ،اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق ،سیکرٹری شرائن خالد علی ،ڈپٹی سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل اور مینجر گوردوارہ جنم استھان سید عتیق گیلانی نے نیا سال شروع ہو نے پر سکھ کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کاا ظہار کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار شام سنگھ ،سردار بشن سنگھ اور دیگر مقررین نے کہا کہ دنیا کے ہر مذہب کے پیروکار کو اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق عبادات کا حق حاصل ہے ،پوری سکھ قوم نانک شاہی کیلنڈر کے مطابق اپنے مذہبی تہوار مناتی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت ایک سازش کے تحت چند شرپسندعناصر کو خرید کر نانک شاہی کیلنڈر کو متنازع بنانا چاہتی ہے مگر وہ سن لے کہ سکھ قوم کو خریدانہیں جا سکتا ،سکھ قوم کا ہر جوان اپنا سر کٹانا تو جانتا ہے مگر اسے جھکنا نہیں آتا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کو مثالی مذہبی آزاد ی حاصل ہے اور ہم اپنے تمام تہوار نانک شاہی کیلنڈر کے مطابق پوری آزادی کے ساتھ منارہے ہیں جس پر ہم حکومت پاکستان ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے مشکور ہیں ،اس موقع پر پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کی طرف سے سکھ سنگت میں سروپے اور نانک شاہی کیلنڈر تقسیم کئے گئے ،تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امن وامان کے لئے دعا بھی کی گئی ۔