counter easy hit

گرمی کی حالیہ شدت اور حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کردیا ہے

TANDO ADAM

TANDO ADAM

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔گرمی کی حالیہ شدت اور حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بے حال کردیا ہے ٹنڈوآدم شہر اور اسکے مضافاتی سینکڑوں دیہاتوں میں حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر ۱۲ سے ۱۶ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلا جاری ہے اسکے علاوہ حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے سینکڑوں دیہاتوں کی بجلی کاٹ دی ہے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کٹنے سے عوام کی پریشانیوں میں مذید اضافہ ہوا ہے شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ٹنڈوآدم شہر کے کاروباری مراکز میں کاروبار ذندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے دوپہر کے دوران ٹنڈوآدم شہر کے بازار ویران ہو جاتے ہیں لوگ گھروں تک محدود ہو جاتے ہیں اسکولوں میں طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر صارفین کی جانب سے احتجاجوں کا سلسلا بھی جاری ہے مگر حیسکو ٹنڈوآدم کے افسران پر ان احتجاجوں کا کوئی اثر نہیں ہوا گرمیاں بڑھنے کے بعد حیسکو ٹنڈوآدم کے افسران نے لوڈ شیڈنگ میں بھی ۴ سے ۶ گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے ٹنڈوآدم کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے دوسری جانب شہر کے علاقے چھتری چوک پر علاقہ مکین کے درجنوں شہریوں کے جانب سے جماعت اسلامی کے رحنماحاجی اسحاق شیخ کی قیادت میں احتجاج مظاہرہ کیا گیا ان کا کہنا تھا کہ دو روز سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث تبدیل نہ کرنے پرہمیں سخت شدید تکالف کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مسجدوں گھروں میں پانی نہ ملنے پر نمازیوں اور خواتینوں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا