counter easy hit

کاہلوں کنگ قبیلے کی تشکیل ،کرنل (ر) جاوید لطیف کاہلوں پہلے صدر اور عمران قبال کاہلوں جنرل سیکرٹری مقرر

Kahlun form Kung

Kahlun form Kung

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس ) کاہلوں کنگ قبیلے کی تشکیل ،کرنل (ر) جاوید لطیف کاہلوں پہلے صدر اور عمران قبال کاہلوں جنرل سیکرٹری مقرر ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی کاہلوں برادری کے نمائندہ افراد کے خصوصی اجلاس میں کاہلوں کنگ قبیلے کے نام سے پلیٹ فارم کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں متفقہ طور پر کرنل(ر) جاوید لطیف کاہلوں کو صدر اور عمران اقبال کاہلوں کو جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں متفقہ طور پر عمر فاروق کاہلوں کو یوتھ ونگ کاہلوں کنگ قبیلہ کا صدر اور وقاص کاہلوں کو جنرل سیکرٹری مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل(ر) جاوید لطیف کاہلوں نے کہا کہ ہمارے پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد ساری انسانیت اور باالخصوص کاہلوں برادری کے افراد کے مسائل کا حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کاہلوں برادری ملک کے طول عرض میں پھیلی ہوئی ہے اور اس برادری کے کئی افراد ملکی ترقی میں اپنا اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں ۔اجلاس میں کاہلوں برادری کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم کی تشکیل کے لئے چوہدری ساجد بشیر کاہلوں کی کاوشوں کو سراہا گیا