counter easy hit

بھٹہ مزدور وں کے بچوں کو مفت تعلیم اور ماہانہ وظیفہ کی فراہمی حکومت کا مستحسن قدم ہے۔ڈی سی او ننکانہ

Bhutta laudable

Bhutta laudable

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)بھٹہ مزدور وں کے بچوں کو مفت تعلیم اور ماہانہ وظیفہ کی فراہمی حکومت کا مستحسن قدم ہے۔ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مفت کتابیں،بستہ،یونیفارم اور سٹیشنری کی فراہمی سمیت خدمت کارڈز کے ذریعے ایک ہزار روپے فی بچہ ماہانہ وظیفے کی فراہمی ایک مستحسن قدم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے ڈی سی او آفس کمیٹی روم میں خدمت کارڈز کے اجراء کی تقریب کے دوران کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے اس موقع پر خدمت کارڈز کی تفصیلات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹہ مزدوروں کے داخلے کے وقت متعلقہ خاندان کو فی بچہ 2000روپے کی ادائیگی جبکہ باقاعدگی سے سکول جانے والے اور 75%حاضری کو یقینی بنانے والے بچوں کو ماہانہ 1000روپے فی بچہ ماہانہ خصوصی وظیفہ دیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر مدثر رضوان خان نے کارڈز کے اجراء کے وقت گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹہ مزدور کا بچہ بھی اب مٹی اور دھول کی بجائے سکول میں جائے گا۔خدمت کارڈز کے ذریعے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنا میاں شہباز شریف کا ایک تعلیم دوست اور انقلابی قدم ہے۔بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مفت کتابیں،بستہ،یونیفارم اور سٹیشنری فراہم کی جارہی ہے۔یاد رہے پورے پنجاب میں آج عالمی یوم مزدوراں کے موقع پر خدمت کارڈز کا اجراء کیا جارہا ہے اس سلسلے کی مرکزی تقریب ایکسپوسنٹر لاہورمیں منعقد ہوئی جس کی صدارت وزیراعلی پنجاب نے کی جبکہ ضلع ننکانہ میں ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے یہ تقریب ملاحظہ کی گئی اور کارڈز جاری کیے گئے۔اس سلسلے میں رجسٹریشن کاؤنٹر، سم اجراء کاؤنٹر،پنجاب بنک کارڈز برائے اجراء خدمت کارڈ کاؤنٹر، ڈیسک برائے تصدیق کا غذات ،ڈیسک برائے اجراء سکول ووچر کا قیام عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر زبیر احمد اعجاز،ڈسٹرکٹ انفامیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) مسز حمیرا بھٹی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفےئر شاہد اقبال وسیر بھی موجود تھے۔