counter easy hit

محکمہ خوراک ٹنڈوآدم کے افسران نے باردانہ مبینا طور پر بیو پاریوں کو بھاری رشوت کے عیوض دے دیا

TANDO ADAM Food

TANDO ADAM Food

ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔محکمہ خوراک ٹنڈوآدم کے افسران نے باردانہ مبینا طور پر بیو پاریوں کو بھاری رشوت کے عیوض دے دیا،چھوٹے کاشتکار باردانے سے محروم رہ گئے ،چھوٹے کاشتکار گندم کے ۱۳۰۰ روپئے من ریٹ سے بھی محروم ،بیوپاریوں نے گندم خرید کر ذخیرہ کر لی ،تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک ٹنڈوآدم میں باردانے میں گھپلوں کے پرانے رکارڈ ٹوٹ گئے ہیں محکمہ خوراک ٹنڈوآدم میں گودام انچارج سکھر سے لایا گیا ہے اس پر اسرار شخص کو آج تک کسی کاشتکار نے نہیں دیکھا موصوف آفس میں بیٹھنے کے بجائے کسی خفیہ جگہ میں بیٹھ کر بیو پاریوں سے مبینہ طور پر ڈیل کرکے باردانہ فروخت کر رہا ہے تحصیل ٹنڈوآدم کے کاشتکار باردانہ اور گندم کے سرکاری ریٹ ۱۳۰۰ روپئے من سے محروم رہ گئے ہیں اور مجبور کاشتکاروں نے سود خور بیوپاریوں کو گندم ۱۰۰۰ روپئے سے ۱۱۰۰ روپئے من میں فروخت کردی ہے باردانہ نہ ملنے کے خلاف کاشتکاروں کی جانب سے کئی مرتبہ احتجاج کئے گئے ہیں مگر با اثر گودام انچارج کے سر پر جوں بھی نہیں رینگی اور گودام انچارج نے با اثر حکومتی افراد کو باردانہ دینے کے بعد باقی باردانہ سود خور بیوپاریوں کے حوالے کرکے مبینا طور پر لاکھوں روپئے کما لئے کارشکاروں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خوراک ٹنڈوآدم کے کرپٹ گودام انچارج کے خلاف کاروائی کی جائے