counter easy hit

چھ ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود حیسکو ٹنڈوآدم (ون) کی جانب سے مذکورا دیہات کی بجلی بحال نہیں کی گئی

Through the six

Through the six

ٹنڈٖوآدم۔۔۔۔۔حیسکو ٹنڈوآدم (ون) نے چھ ماہ قبل گاؤں حاجی خان تھہیم۔علی نواز تھہیم۔گل محمد تھہیم۔اور دیگر دیہات کی بجلی کاٹ دی تھی اور چھ ماہ کا عرصہ گذرنے کے باوجود حیسکو ٹنڈوآدم (ون) کی جانب سے مذکورا دیہات کی بجلی بحال نہیں کی گئی شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے گاؤں کے بچوں اور بڑوں میں ملیریا،گیسٹرو،چمڑے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں گاؤں کے لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ حیسکو ٹنڈوآدم (ون) کے افسران نے ہمارے دیہاتوں کی بجلی چھ ماہ قبل ۱۱۰۰۰ وولٹ کی مین لائن احمد برڑا سے کاٹ دی تھی انہوں نے کہا کہ چھ ماہ سے بجلی بند ہونے کے باوجود بجلی کے جعلی بل بدستور آرہے ہیں اور ہم بجلی کی بحالی اور بلوں کی درستگی کے لئے کئی بار افسران کے پاس جاتے رہے ہیں احتجاج بھی کرتے رہے ہیں مگر افسران پر کوئی اثر نہیں ہو رہا انہوں نے حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ حیسکو ٹنڈوآدم(ون) کے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے