counter easy hit

بھٹہ مزدوروں کے لیے مقرر کردہ اجرت، ب سمیت صحت کی دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹر شاہ زیب حسنین

Dr. Shah Hasan Khan

Dr. Shah Hasan Khan

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)بھٹہ مزدوروں کے لیے مقرر کردہ اجرت، بھٹوں پر واش رومز سمیت صحت کی دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین ضلع ننکانہ کے بھٹوں پر بھٹہ مزدوروں کے لیے بھٹوں پر واش رومز سمیت صحت کی دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لیے تعلیم،صحت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنا ضلعی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہاراے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈی او (لیبر)مدثر رضوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ننکانہ کے تمام بھٹوں پر جبری مشقت کا خاتمہ کردیں گے۔بچوں کے والدین کو ماہانہ 2ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا ۔تاکہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں جبکہ بچوں سے جبری مشقت لینے والے بھٹہ مالکان کے خلاف پرچے درج کرائے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی میٹنگ میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمدورک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر شاہد اقبال وسیر کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔