counter easy hit

تاندلیانوالہ: لین دین کا تنازع 2 بھائیوں کی جان لے گیا

Tandlianwala:

Tandlianwala:

تاندلیانوالہ میں لین دین کے تنازع پر آگ لگنے سے جھلسنے والا مصطفیٰ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اس کی بیوی نسرین بی بی اور بھائی نور حسن فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔تاندلیانوالہ: (یس اُردو) نواحی علاقے کنجوانی میں خون سفید ہو گیا جہاں لین دین کے تنازعہ پر 4 سفاک بہن بھائیوں نے اپنی بھابھی نسرین اور بھائی مصطفیٰ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جبکہ 2 چھوٹے بھائیوں نیاز اور نور حسین کو کلہاڑی کے وار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں جھلس کر زخمی ہونے والا مصطفیٰ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔کلہاڑیوں کے وار سے زخمی نیاز پہلے ہی دم توڑ چکا ہے، جس سے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے مصطفیٰ کی بیوی نسرین اور اس کا بھائی نور حسن فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دوسری طرف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔7 بہن بھائیوں کے درمیان والدین کی فروخت کی گئی زمین کی رقم کی تقسیم کے دوران لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہو گیا جس پر بڑے بھائی امیر اور مرتضیٰ نے اپنی بہن زاہدہ اور عبیدہ کےساتھ مل کر سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھائی مصطفیٰ اور بھابھی نسرین کو آگ لگا دی تھی، جھلسنے والے جوڑے کی شادی 3 ماہ قبل ہوئی تھی۔