counter easy hit

پریانکا چوپڑا کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ ہو گئی

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ ہو گئی۔ فلوریڈا میں بے واچ کی شوٹنگ میں مصروف پریانکا نے منفرد طریقے سے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
ممبئی: (یس اُردو) بالی وڈ کے بعد ہالی وڈ میں تہلکہ مچانے والی پریانکا سماجی میڈیا پر بھی چھا گئیں۔ ٹوئٹر پر پریانکا کے مداحوں کی تعداد 13 ملین سے تجاوز کر گئی۔ فلوریڈا میں بے واچ کی شوٹنگ میں مصروف پریانکا نے سمندر کے کنارے ریت پر 13ملین لکھ کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی ٹی وی سیریز میں ایف بی آئی ایجنٹ بنی۔ پریانکا آسکرز کی میزبانی کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں